ایمرٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی

مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کے فیصلے کا اطلاق 4 فروری کے بعد ٹکٹ خریدنے والوں پر ہوگا

منگل 22 جنوری 2019 13:51

ایمرٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئر لائن نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کردی۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے سامان کے وزن میں کٹوتی کے فیصلے کا اطلاق 4 فروری کے بعد ٹکٹ خریدنے والوں پر ہوگا۔

(جاری ہے)

اکنامی کلاس کا ٹکٹ حاصل کرنے والے مسافر 30 کے بجائے 25 کلو وزن ساتھ لے جانے کے اہل ہوں گے جبکہ بزنس اور فرسٹ کلاس مسافروں کے سامان کے وزن میں رد و بدل نہیں کیا گیا۔

ایمرٹس ایئر لائن نے اپنی اکنامی ٹکٹ کو چار کٹیگریز میں تقسیم کیا ہے، پہلی کٹیگری ’’اسپیشل‘‘ہے جس میں فی مسافر کو 15 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی ، دوسری کٹیگری ’’سیور‘‘میں مسافر کا سامان 25 کلو تک ہوسکتا ہے جبکہ تیسری کٹیگری ’’فیلکس‘‘اور چوتھی ’’فیلکس پلس‘‘میں مسافروں کو 30 اور 35 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :