سینئر اداکار رضوان واسطی کی آٹھویں برسی پرسوں منائی جائیگی

منگل 22 جنوری 2019 13:51

سینئر اداکار رضوان واسطی کی آٹھویں برسی پرسوں منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سینئر اداکار رضوان واسطی کی آٹھویں برسی پرسوں (جمعرات (کو منائی جائیگی۔وہ 1937 کولاہو ر میں پیداہوئے اور اپنے فنی کریئر کاآغا ز ریڈیو پاکستان سے کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے لگے، حقیقی زندگی میں انکی اہلیہ اداکارہ طاہرہ واسطی نے بھی انکے ہمراہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں میاں بیوی کا کرداراداکیا ،انکی بیٹی لیلیٰ واسطی نے بھی والدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔رضوان واسطی 24جنوری 2011 ء کو انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :