بلوچستان میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی
جاں بحق 7 افراد کی شناخت ہوگئی، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک
میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 12:53
(جاری ہے)
ابتدائی طور پر ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی نے حادثے میں 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی. ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق سانحہ بیلہ میں جاں بحق 7 افراد کی شناخت ہوگئی، جنہیں ان افراد کے ورثا نے شناخت کیا.
انہوں نے بتایا کہ حادے میں شناخت ہونے والے افراد کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کردی گئیں. اس سے قبل حادثے میں زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی. حادثے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کراچی منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی تھی. ریسکیو اہلکاروں نے بس میں موجود مزید افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کی تھی جبکہ ان کی طرف سے کوچ اور ٹرک میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی گئی تھی. واقعے سے متعلق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل نے کہا تھا کہ بس اندر سے انتہائی گرم ہے اور اس لیے لاشیں نکالنے میں جلد بازی نہیں کی جاسکتی. بعد ازاں سانحہ بیلہ میں جاں بحق افراد کی لاشیں بیلہ سے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردی گئی تھیں. سعد ایدھی کے مطابق 26 لاشیں بیلا سے جبکہ ایک کو سول ہسپتال کراچی سے یہاں لایا گیا ہے. پولیس نے حادثے کے نتیجے میں تیزی سے آگ بھڑک اٹھنے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں ، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے.مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.