بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کاانکشاف،

عدالت کا سابق ڈسٹرکٹ جنرل مینجرکیخلاف ایف آئی اے انکوائری جاری رکھنے کا حکم

منگل 22 جنوری 2019 14:23

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کاانکشاف،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریبوں کے مال میں بڑی کرپشن کاانکشاف کے معاملے پر سابق ڈسٹرکٹ جنرل مینجرعابدہ پٹھان کے خلاف ایف آئی اے انکوائری جاری رکھنے کا حکم دیدیا ۔منگل کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے انکوائری روکنے کا عبوری حکم ختم کردیا۔

سماعت کے دور ان راجہ صائم الحق ایڈووکیٹ نے کہاکہ عابدہ پٹھان پردوکروڑبیس لاکھ روپے کے غبن کاالزام ہے۔

(جاری ہے)

وکیل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ تمام رقم واپس لیکرمتاثرین میں تقسیم کی جائے۔ وکیل نے کہاکہ دوکروڑ بیس لاکھ روپے بی آئی ایس پی کارڈزکی رقم عابدہ پٹھان نے اپنے اکائونٹ میں رکھوائی۔وکیل نے کہا کہ مالی امدادلینے والوں میں یہ رقم تقسیم نہ ہونے کی شکایات ملی ہیں۔

دلائل سننے کے بعد انکوائری روکنے کا عبوری حکم ختم کردیا۔یاد رہے کہ بی آئی ایس پی افسرعابدہ پٹھان پردوکروڑ بیس لاکھ روپے کی کرپشن کاالزام ہے۔عابدہ پٹھان کی درخواست پر 2014 میں عدالت نے ایف آئی اے انکوائری روکنے کاحکم دیاتھا۔عابدہ پٹھان 2007 سے 2013 تک بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ڈسٹرکٹ جنرل مینجررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :