عجمان : سکول میں ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد سات سالہ بچہ جاں بحق

اماراتی بچہ دو روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد وفات پا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 22 جنوری 2019 13:44

عجمان : سکول میں ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد سات سالہ بچہ جاں بحق
عجمان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری 2019ء ) عجمان میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک اماراتی بچہ سکول کے کلینک میں ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد پہلے شدید بیمار پڑ گیا پھر دو روز بعد اُس کی موت واقع ہو گئی۔ سکول انتظامیہ کے مطابق سات سالہ بچے کی حالت انجکشن لگوانے کے فوری بعد بہت زیادہ بگڑ گئی، جس پر اُس کے گھر والوں کو بھی اطلاع دی گئی اور بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مگر وہ دو روز شدید بیمار رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا مِلا۔

بدنصیب بچے کو تفیش مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ اُس کی نمازِ جنازہ ال رقائب کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ عجمان پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کی ویکسین کے باعث ہونے والی موت کا پتا چلانے کے لیے سرکاری استغاثہ اور وزارتِ داخلہ کے اہلکاروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد ہی تحقیقات مکمل کرے گی اور اگر اس واقعے میں کسی کی غفلت پائی گئی تو اُسے عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سٹوڈنٹس کی زندگی اور تحفظ کے حوالے سے وزارت کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، اور اس حوالے سے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ وزارت کی جانب سے سوگوار خاندان کے ساتھ دِلی ہمدردی اور تعزیت بھی ظاہر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :