مری جانے کیلئے اسلام آباد مری ایکسپریس وے تمام ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی

منگل 22 جنوری 2019 14:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) مری جانے کیلئے اسلام آباد مری ایکسپریس وے تمام ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سیاح سڑک پر گاڑی پارک نہ کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ درمیانی فاصلہ بڑھا لیں۔انہوںنے کہاکہ ڈبل لین میں گاڑی نہ چلائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لینڈ سلائیڈنگ والے علاقے میں گاڑی بالکل کھڑی نہ کریں۔انہو ںنے کہاکہ موٹروے پولیس سپیشل سکاڈ آپکی مدد کیلئے موجود ہے،آرم دہ سفر کیلئے موٹروے پولیس سے تعاون کریں۔ترجمان کے مطابق موبائل فون ایپلی کیشن این ایچ ایم پی ہمسفر میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔