Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی افغانستان کے صوبے میں حملے کی مذمت

دعا ہے کہ پڑوسی جنگ زدہ ملک افغانستان میں امن جلد لوٹ آئے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 جنوری 2019 14:18

وزیراعظم عمران خان کی افغانستان کے صوبے میں حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے افغان صوبے وردک میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا ہے۔عمران خان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دعا ہے کہ پڑوسی جنگ زدہ ملک افغانستان میں امن جلد لوٹ آئے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

واضح رہے افغانستان میں فوجی اڈے کے احاطے پر طابان کے حملے میں 12افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئ تھے۔افغان صوبائی حکام کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبہ وردک میں قائم ملٹری بیس پر طالبان کے پیر کے روز حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ دارلحکومت کابل کے جنوب میں صوبائی دارلحکومت میدان میں اس وقت پیش آیا تھا جب دھماکہ خیز مواد سے بھری بڑی گاڑیفوجی اڈے کے داخلی گیٹ سے ٹکرا دی گئی۔

صوبائی کونسل وردک کے سربراہ اختر محمد تہیری نے بتایا کہ دھماکے بعد 3 مسلح دہشتگردوں کا افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا جس دوران دہشتگرد ماری گئے جبکہ اس واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہے۔ صوبائی ڈائریکٹر صحت اصغر خیل نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعض زخمی افراد کو تشویش ناک حالت میں کابل کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عبد الرحمن منگل نے کہا تھا کہ اس حملے میں فوجی اڈے کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔اور آج وزیراعظم عمران خان نے افغان صوبے وردک میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات