الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرگودھا کے حلقہ این ای91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیدیا

منگل 22 جنوری 2019 15:06

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرگودھا کے حلقہ این ای91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرگودھا کے حلقہ این ای91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا جس کے مطابق 2فروری کو حلقہ این اے کے 20 پولنگ اسٹیشنز 261 تا270،۔276 تا 280،۔291 تا 295 میں ری پولنگ ہوگی جس کے لئے انتظامات مکمل کر کے پولنگ پلان مکمل کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق 25جولائی 2018 کے عام انتخابات کے بعد ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نی26جولائی کو حلقہ این ای91 کافارم47جاری کیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نی110325‘ پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ نی110246 ووٹ دوبارہ گنتی پر ریٹرننگ آفیسر نے فارم49 میں ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نی110654 اور چوہدری عامر سلطان چیمہ نی110567 ووٹ حاصل کئے اور ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کو87ووٹوں سے برتری سے کامیاب قرار دے دیا گیا اور وہ رکن قومی اسمبلی بن گے۔

(جاری ہے)

12 اگست کو چوہدری عامر سلطان چیمہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کاحکم دیا تو پندرہ نومبر تک259 پولنگ اسٹیشنوں کی گنتی کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ نے کل345 پولنگ اسٹیشنوں کی گنتی کا حکم دے دیا۔جو 28نومبر تک مکمل ہوگیا جس میں چوہدری عامر سلطان چیمہ نی107937 جبکہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نی106651 ووٹ تو گنتی میں لیکن ریٹرننگ آفیسر نے فارم48 کی مفصل رپورٹ میں بیس پولنگ اسٹیشنوں کے بیگوں کی سیلوں کی تبدیلی کا انکشاف کر کے معاملہ چیف الیکشن کمشن کو بجھوا دیا جہنوں نے ان 20 پولنگ اسٹیشنز پر 2 فروری کو دوبارہ پولنگ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت 2 فروری کو حلقہ این اے 91 کے مقررہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر ریجنل پولنگ کے انتظامات مکمل کر کے ڈیوٹی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

جس کے لئے سکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا۔