نقل جیسی لعنت کو ختم کرنے کے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں

کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین

منگل 22 جنوری 2019 15:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ نقل جیسی لعنت کو ختم کرنے کے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ،نقل کرکے ڈگری تو حاصل کی جاسکتی ہے لیکن اہلیت بغیر نقل کے حاصل ہوتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کواساتذہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے کہا کہ بلوچستان بورڈ نقل کی روک تھام اور امتحانات میں طلباء کو ہرممکن سہولتیں دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے ،طلباء امتحانات کے اپنی تیاری مکمل رکھیں چھٹیا ں کھیل کود میں ضائع کرنے کی بجائے محنت کریں اور اپنا مستقبل دائو پر نہ لگائیں ،انہوں نے کہا کہ نقل دیمک کی طرح نوجوان نسل کو چاٹ رہی ہے اس سے چھٹکاراپانا ہوگا ،والدین اپنے نونہالوں کو پڑھائی کے لیے پاپند کریں تاکہ مستقبل میں اپنا اور والدین کا نام روشن کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :