لاہور ایئرپورٹ پر جہازوں کی عدم دستیابی ،موسم کی خرابی کی وجہ سے فضائی آپریشن متاثر ،

8پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ،11 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

منگل 22 جنوری 2019 15:26

لاہور ایئرپورٹ پر جہازوں کی عدم دستیابی ،موسم کی خرابی کی وجہ سے فضائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہازوں کی عدم دستیابی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 8پروازیں منسوخ اور 12تاخیر کا شکار رہیں جبکہ ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور 11 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر منگل کے روز پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 317منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 682منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ ،پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 681منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ اور پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264منسوخ ہوئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پی آئی اے کی بیجنگ سے آنے والی پرواز 853دوگھنٹے اور پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز 748ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر سے پہنچی ۔ اس کے ساتھ دمام جانے والی پرواز 884،قطر ائر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621 ،اتحاد ائر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ،سعودی ائر کی جدہ جانے والی پرواز 3766،ریاض جانے والی پرواز 725،ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز 715،دمام جانے والی پرواز 158،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303،دمام سے آنے والی پرواز 157 اور ائر بلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

دوسری جانب ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے 11 ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار رہیں جن میں کراچی سے لاہور آنے والی عوامی ایکسپریس 6گھنٹے تاخیر ،کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین قراقرم سات گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین پاک بزنس ساڑھے چار گھنٹے تاخیر ،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین علامہ اقبال پانچ گھنٹے تاخیر ،ملتان سے آنے والی موسی پاک 3 گھنٹے بیس منٹ تاخیر ،فیصل آباد سے آنے والی غوری ایکپسریس ایک گھنٹہ تاخیر ،کراچی سے آنے والی گرین لائن 2 گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر ،کراچی سے آنے والی تیزگام 3 گھنٹے تاخیر اور کراچی ایکسپریس چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔