ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 15:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ماہرین زراعت نے ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فصل کی برداشت سے 3 سے 4 روز قبل کھیت کو ہلکا پانی لگائیں اور وتر حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کر لیں اور کسی کی مدد سے فصل کی برداشت مکمل کر لیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر کاشتکاروں کو ہلدی کی فصل کی برداشت میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ مزید مشاورت ، معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :