محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان میں قدرتی ملائی کیلئے نرجانوررکھنے کی حوصلہ افزائی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے، ترجمان محکمہ لائیوسٹاک

منگل 22 جنوری 2019 15:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان میں قدرتی ملائی کیلئے نرجانوررکھنے کی حوصلہ افزائی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد نے بتایا کہ جانوروںمیں جنسی ملاپ سے منتقل ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کیلئے بریڈنگ ایکٹ کے تحت ملائی والے تمام جانوروں کی رجسٹریشن کی جاتی ہے تاکہ کمزور مالی حیثیت والے نرجانور مالکان کی مدد اورجانوروں کو بہتر خوراک مہیا کرکے ان کی پیداواری صلاحیت کوبڑھایا جاسکے۔

انہوں نے ایسے جانوروں میںمنرل مکسچر کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالی اور کہا کہ ان جانوروں میں نمک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں فارمرز کے لئے نمک سمیت منرل مولیسز بلاک اور انمول ونڈاسہولت سنٹرزپرمارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔