جرمن سفیر نے اپنے اہل خانہ کو 'پاکستان پوسٹ' کے ذریعے سے تحفہ بھجوا دیا

جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان پوسٹ کی تیز ترین سروس کے بعد وفاقی وزیر مراد سعید کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 جنوری 2019 15:16

جرمن سفیر نے اپنے اہل خانہ کو  'پاکستان پوسٹ' کے ذریعے سے تحفہ بھجوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کی تعریف کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تاثرات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔ جرمن سفیر نے کہاکہ یہ جان کر نہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے، جرمن سفیر نے کہا کہ میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اپنے اہل خانہ کو ایک تحفہ بھیجا ہے۔

مارٹن کوبلرنے کہا کہ ڈاک خانے پر عمدہ سہولیات اور دوستانہ ملازمین فراہم کرنے پر مراد سعید آپ کا شکریہ۔
واضح رہے ء) پاکستان پوسٹ نے کاروباری برادری کیلیے انٹرنیشنل پارسل ایکسپورٹ کی نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر ایکسپورٹ پارسل سروس جاپان، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت 6 ملکوں میں شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اس کا دائرہ کار 60 ملکوں تک بڑھایا جائے گا، ذرائع کے مطابقپاکستان پوسٹ کی جانب سے برآمد کنند گان کیلیے ایکسپریس میل سروس کو اپ گریڈ کرکے ای ایم ایس پلس کے نام سے 6 ممالک میں نئی سروس شروع کی جا رہی ہے، اس سروس کا مقصد کاروباری برادری کے انٹرنیشنل پارسل کو جلد بیرون ممالک تک پہنچانا ہے، ذرائع کے مطابق اس سروس کے تحت 3 سے 4 دن میں بیرون ملک پارسل پہنچ جائے گا۔

جس کیلیے پاکستان پوسٹ کو پارسل وصول ہو نے کے روز ہی اسے بیرون ملک روانہ کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ای ایم ایس پلس کے ذریعے تھائی لینڈ ، جاپان ، آسٹریلیا ، برطانیہ ، یو اے ای اور سعودی عرب کیلیے یہ سروس شروع کی جا رہی ہے، متحدہ عرب امارات پارسل بھیجنے کیلیے 500گرام کے پارسل کا ریٹ 2100 روپے ، سعودیہ1860، تھائی لینڈ 1410روپے، جاپان 1580 روپے، آسٹریلیا 1785 روپے اور یو کے کیلیے 500 گرام کے پارسل کا نرخ 2435 روپے ہوگا جبکہ اس سے زائد وزن کے پارسل میں طے شدہ نرخ کے مطابق اضافہ ہو تا جائے گا۔