ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی اسد قیصر کی ملاقات ،

دوطرفہ باہمی تعلقات سمیت علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال پاکستان ایران کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، اسد قیصر پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی روابط کے فروغ سے پارلیمنٹرین کی تجربات میں اضافہ ہو سکتا ہے ،ْ ملاقات میں گفتگو ایران پاکستان میں تجارت کے ذریعے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ،ْ مہدی ہنر دوست

منگل 22 جنوری 2019 15:51

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی اسد قیصر کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) ایران کے پاکستان میں تعینات سفیر مہدی ہنردوست نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں میں دوطرفہ باہمی تعلقات سمیت علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ مذہبی ،ثقافتی اوردوستی جیسے رشتے میں بندھا ہوا ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں بسنے والے تمام ممالک میں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی روابط کے فروغ سے پارلیمنٹرین کی تجربات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی قد کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست نے کہاکہ ایران پاکستان میں تجارت کے ذریعے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔