سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کا اجلاس ، چیف جسٹس آصف کھوسہ کی تقریر کی روشنی میں عدالتی نظام کا جائزہ لینے کا فیصلہ

کمیٹی کا خصوصی عدالتوں کے خاتمے کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق ،کمیٹی فروری کے پہلے ہفتے میں کمیٹی ملٹری کورٹس کا جائزہ بھی لے گی

منگل 22 جنوری 2019 15:51

سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کا اجلاس ، چیف جسٹس آصف کھوسہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کا سینیٹر فاروق نائیک کی زیر صدارت اجلاس میں چیف جسٹس آصف کھوسہ کی تقریر کی روشنی میں عدالتی نظام کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو اجلاس کے دور ان کمیٹی نے خصوصی عدالتوں کے خاتمے کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ فروری کے پہلے ہفتے میں کمیٹی ملٹری کورٹس کا جائزہ بھی لے گی ۔

اجلاس میں اسپیڈی ٹرائل سمیت مختلف تجاویز کے لیے متعلقہ محکموں اور تنظیموں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ چیف جسٹس نے تین مراحل کے عدالتی نظام کا ذکر کیا۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ خصوصی عدالتوں کو ختم کرکے عام عدالتوں میں ضم کرنے سے متعلق جائزہ لیا جائیگا

متعلقہ عنوان :