مقتول بچی کا معذور والد انصاف کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

مجرم شبیر کی والدہ نے بارہ لاکھ کی رقم دینے کی آفر کی، میں آفر ٹھکرا دی، میری بچی کی عزت کا سوال تھا ، محمد رضوان

منگل 22 جنوری 2019 15:51

مقتول بچی کا معذور والد انصاف کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) مقتول بچی کا معذور والد انصاف کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ محمد رضوان نامی شخص نے بتایا کہ میری بچی کے قاتل کو سزا موت ہوچکی ہے،مجرم شبیر نے سزا کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقتول بچی کے والد رضوان نے کہاکہ میرے پاس وکلاء کی فیس کے پیسے نہیں رہے۔ رضوان نے کہا کہ میرا اچھا خاصا کاروبار تھا، گاڑی چلاتا تھا، کیس سے لوگوں کا قرض دار بن گیا۔مقتول غلام زینب کے والد نے بتایا کہ مجرم شبیر کی والدہ نے بارہ لاکھ کی رقم دینے کی آفر کی، میں آفر ٹھکرا دی، میری بچی کی عزت کا سوال تھا۔ انہوںنے کہاکہ صدمے سے میری اہلیہ بھی فوت ہوگئی ہیں،ہماری اس کیس سے جان چھڑائی جائے۔