مانسہرہ ،ایبٹ آباد،راولپنڈی اور دیگر شہروں سے مظفرآباد میں جعلی ادویات کی آمد

منگل 22 جنوری 2019 15:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) مانسہرہ ،ایبٹ آباد،راولپنڈی اور دیگر شہروں سے مظفرآباد میں جعلی ادویات کی آمد،سی ایم ایچ کے اندر اور باہر بڑی مقدار میں فروخت کی جارہی ہے ، ڈرگ انسپکٹر خاموش! شہری ہزاروں روپے خرچ کرکے بھی صحت یاب نہ ہوسکے جبکہ مزید بیمارہونے لگے،حکومت آزاکشمیر بڑے پیمانے پر باہر سے آنے والی ادویات پر پابندی لگائے تاکہ مزید بیماریوں سے چھٹکارا مل سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں عرصہ دراز سے جعلی ادویات کی درآمد شروع ،بڑے بڑے نامی گرامی اسٹوروں پر یہ ادویات رکھی جاتی ہیں جہاں اسٹوروں کے مالکان اور کام کرنے والا عملہ ایسے افراد کو یہ دوائیاں دیتے ہیں جو دیہی علاقوں سے کم آمدنی والے یا غریب طبقہ ہو جبکہ اِن ادویات سے بجائے آرام آنے کے مزید بیمار ہونے لگے ہیں ،پاکستان سمیت آزادکشمیر میں ڈرگ مافیا کی گرفت کے باعث آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بڑے بڑے ڈاکٹروں اور نامی گرامی اسٹوروں کو بھی قبضے میں لے رکھا ہے جن کو بھاری کمیشن فاریگن ٹور کے علاوہ قیمتی پلاٹ اور گاڑیاں گفٹ کی جاتی ہیں ،یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں بزنس مین زیادہ توجہ میڈیکل اسٹوروں کو دیتے ہیں جو چند مہینوں میں کروڑوں پتی بن جاتے ہیں ،یہ ادویات وہ لوگ لیتے ہیں جن کی آمدن کم ہوتی ہے ،زیادہ آمدنی والے لوگ باہر سے ادویات لاتے ہیں ،ایسی ادویات استعمال کرنے سے زیادہ تر مریض بھی بیمار ہوجاتے ہیں ،عوام کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر باہر سے لائی جانے والی ادویات جو سوزوکیوں پر رکھ کر لائی جاتی ہیں پر پابندی لگائی جائے،جبکہ جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹوروں کو چیکنگ کے بعد سیل کردیا جائے،جبکہ سی ایم ایچ کے اندر اور باہر تمام اسٹوروں کو سیل کیا جائے جو جعلی ادویات فروخت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :