بزنس انکیوبیشن سنٹر جامعہ ہری پور نے مختلف قسم کے شارٹ کورسز کا آغاز کر دیا

منگل 22 جنوری 2019 15:56

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بزنس انکیوبیشن سنٹر (بی آئی سی) جامعہ ہری پور نے مختلف قسم کے شارٹ کورسز کا آغاز کر دیا ہے جس کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

غذائیت میں ملٹی سیکٹورل اپروچز میں 6 ماہ ہیلتھ ریسرچ میں دو ماہ بنیادی جرمن لینگوئج کورسز (A1,A2,B1,B2,C1,C2) تین ماہ اور ELTS(AC/GT)TOEFL,IBT اور انگش لینگویج میں ڈپلومہ و بلڈ اپ کورسز شروع کئے گئے ہیں جن کیلئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 اور فیس جمع کروانے کی 20 فروری مقرر ہے۔ فارم جامعہ ہری پور اور بی آئی سی کی ویب سائٹس پر موجود ہیں جبکہ دیگر معلومات و رہنمائی کیلئے انکیوبیشن سنٹر جامعہ ہری پورکے نمبر 0995-615053 پر بی آئی سی کے منیجر ڈاکٹر رحمت زمان سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :