ضلعی انتظامیہ رجوعیہ سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ پر دیوار کی تعمیر فوری یقینی بنائے، فریدون خان جدون

منگل 22 جنوری 2019 15:57

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ضلعی اور صوبائی انتظامیہ رجوعیہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ پر دیوار کی تعمیر کو فوری یقینی بنائے، رجوعیہ سڑک کی بندش سے درجنوں دیہات کا راستہ منقطع ہو گیا ہے جس پر فوری عمل کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر تحصیل کونسل حویلیاں فریدون خان جدون نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں حویلیاں گائوں کے قریب رجوعیہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں دیہات کا راستہ منقطع ہو گیا ہے جس سے مقامی اور دیگر علاقوں کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ فریدون خان جدون نے صوبائی اور مقامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رجوعیہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ پر دیوار کی فوری تعمیر کا کام شروع کیا جائے تاکہ رجوعیہ سڑک کو آمدورفت کیلئے بحال کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :