وزیراعظم آزادکشمیر نے روزگار کی فراہمی کے اہم منصوبے کا افتتاح کر دیا

منگل 22 جنوری 2019 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر نے روزگار کی فراہمی کے اہم منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ آزادکشمیر بھر میں 300ڈیری فارمز قائم کیے جائیں گے جن پر 186ملین روپے لاگت آئے گی محکمہ امور حیوانات وڈیری پروڈکشن جملہ فنی معاونت فراہم کرے گا جبکہ ایک ڈیری فارم کم از کم 5بھینسوں /گائیوں پر مشتمل ہو گا فی یونٹ 10لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جبکہ مارک اپ محکمہ ادا کرے گا جبکہ فارم ہولڈر کو اصل رقم 3سے 5سال میں واپس کرنا ہو گی مویشیوں کی بھی انشورنس ہو گی اوسطاًایک ڈیری فارم سے کم از کم 12لاکھ روپے سے زاہد کی سالانہ آمدن متوقع ہے جبکہ مجموعی سالانہ 383.30ملین آمدن متوقع اس کے علاوہ اس سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے زرعی ترقیاتی بنک اور محکمہ امور حیوانات کے درمیان اس حوالے سے باضابطہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی سیکرٹری زراعت و امور حیوانات راجہ طارق مسعود خان اور زونل چیف زرعی ترقیاتی بنک شہزاد اقبال نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان وزراء حکومت سردار فاروق احمد طاہر ، ناصر حسین ڈار ، ڈی جی امور حیوانات راجہ مطلوب حسین، زونل منیجر اوپریشن محمد افتخار خان،منیجر زرعی ترقیاتی بنک مظفرآبادمحمد شفیق اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے یہ منصوبہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں کے مقامی حالات سے عین مطابقت رکھتا ہے ڈیری پیداوار سے اضافے سیاسی ترقی اور چھوٹی چھوٹی صنعتوں کے فروغ سے آزادکشمیر کے اندر بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے آزادکشمیر کے اندر کاشتکاروں زمینداروں کے پاس چھوٹے چھوٹے قطع اراضی ہیں جن کو وہ ان مقاصد کے لیے استعمال کر کے روزگار حاصل کرسکتے ہیں محکمہ امور حیوانات کی یہ کاوش حکومتی ویژن کی عکاس ہے محکمہ آبادی کے تناسب سے تمام اضلاع کو اس پروگرام میں نمائندگی دیتے ہوئے اس عمل کو صاف شفاف بنائے اس کے ساتھ ساتھ عوام دیہی علاقوں میں جہاں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مال مویشی پال رکھے ہیں کو بھی تکنیکی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں جدید ذرائع کا استعمال کیا جائے ۔

سیکرٹری زراعت و امور حیوانات راجہ طارق مسعودخان نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق محکمہ پیداوار اور ذرائع روزگار میں اضافے کے لیے ایک طویل المدتی پالیسی کے مطابق کام کر رہے ہیں اگلے مرحلے میں دودھ دینے والی بکریوں کی تقسیم کی جائے گی جس کے لیے سروے کیا جا رہا ہے زرعی ترقیاتی بنک کے تعاون سے شروع کیے جانے والے منصوبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے باضابطہ اشتہار ایک دو دن میں جاری کر دیا جائے گا اس کے لیے تجربہ،جگہ ،دودھ کی نکاسی اور مارکیٹ تک رسائی کی شرائط رکھی جائیں گی آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں آبادی کے لحاظ سے یہ قرضہ جات تقسیم کیے جائیں گے اوسطاً زیادہ سے زیادہ ایک ضلع میں 30ڈیری فارمز بنائے جائیں گے اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل امور حیوانات مطلوب حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔