حکومت بلوچستان بیلہ حادثے میں جاںبحق افراد کو فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 50لاکھ روپے امداد فراہم کرے گی ،صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود

منگل 22 جنوری 2019 16:01

حکومت بلوچستان بیلہ حادثے میں جاںبحق افراد کو فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں ..
لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود اسد بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بیلہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور 24 لاشیں کو پنجگور روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت افسوس ناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے اور مرنے والوں کیلئی1 کروڑ اور زخمیوں کو50 لاکھ امداد فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ۔لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سے متعلق سوال کے جواب میں صوبائی وزیر میر اسد بلوچ نے کہا کہ ڈی این اے پر یقین نہیں رکھتے اور مرنے والوں کے لواحقین کی مرضی سے ڈی این اے ٹیسٹ نہیں کروایا جائے گا کیونکہ ڈی این اے کے عمل میں کئی ہفتے لگ جائیں گے جو لواحقین کے لئے مزید تکلیف کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرسماجی بہبود میراسداللہ بلوچ سانحہ بیلہ میں جاں بحق افراد کی24 لاشیں ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ کراچی سے پنجگور روانہ ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میںمرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایدھی انفارمنشن بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیلہ مسافرکوچ کے سانحہ میں جھلس کرہلاک ہونے والے 24 افراد جن کی میتیں ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ سے صوبائی وزیر بلوچستان میراسداللہ بلوچ کی زیر نگرانی پنجگور بلوچستان لے جائی جارہی ہیں جبکہ میت پیٹیاں اور غسل کفن بلوچستان پنجگور تک ایمبولینسز سروس فیصل ایدھی کی ہدایت پرمفت فراہم کی گئی ہے۔