شہباز شریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست خارج
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 22 جنوری 2019 15:54
(جاری ہے)
گذشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایک شخص پر جب تک الزام ثابت نہ ہو تب تک وہ مجرم نہیں ہوتا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اس معاملے میں کیسے متاثر ہے؟ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اپنے حلقے کے رکن قومی اسمبلی کے ذریعے پارلیمنٹ میں آوازاُٹھائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ آرٹیکل 69 کو معطل کر سکتی ہے۔
آپ پارلیمنٹ کے حوالے سے احترام والے الفاظ استعمال کریں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہمیں اپنے منتخب نمائندوں پر یقین رکھنا چاہئیے۔ شہباز شریف اور سعد رفیق اپوزیشن کے رکن ہیں۔ پارلیمنٹ پر یقین رکھیں اور کام کرنے دیں۔ جس کے بعد شہباز شریف کی بطور پی اے سی چئیرمین تقرری کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں ساعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شہباز شریف کو خود کرپشن الزامات کا سامنا ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ایسے میں وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مقرر نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست سماعت کے لئے منظورکی گئی جس پر 17 جنوری کو سماعت ہوئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں حراست میں لیا تھا جہاں جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کو گذشتہ برس دسمبر میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین مقرر کیا گیا جس پر حکومت کے اتحادی شیخ رشید نے بھی اعتراض اُٹھایا اور حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
’اڈیالہ کے باسیوں سے ہاتھ ملائیں‘ تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.