وفاقی محتسب فیصل آباد نے 22 روز کے دوران 148 مقدمات کے فیصلے سنا دیئے

منگل 22 جنوری 2019 16:00

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وفاقی محتسب فیصل آباد نے 22 روز کے دو ران 148 مقدمات کے فیصلے سنا دیئے ہیں جبکہ ان ایام میں 245 نئے کیسز بھی رجسٹر کئے گئے ہیں۔ وفاقی محتسب ریجنل آفس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ وفاقی محتسب فیصل آباد سید طاہر شہباز نے یکم جنوری سے 22جنوری تک 148مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس دوران مختلف افراد کی جانب سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے 245نئے کیسز دائر کئے گئے ہیں جن پر قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے۔انہوںنے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں زیر التوا کیسز کو نمٹانے کیلئے بھی بھر پور اقدامات جاری ہیں اور کم سے کم وقت میںقانون و انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے سنائے جا رہے ہیں جس سے درخواست دہندگان و مدعیان کی حوصلہ افزائی ہونے کے ساتھ ساتھ قانونی حدود و قیود میں رہتے ہوئے انہیں ان کا حق بھی دیا جا رہا ہے۔