گہوارہ سنٹر ملتان کوبچوں کی تحویل سے روک دیاگیا،بچوں کو تحویل میں لینے کااختیارچائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان کودیدیاگیا

منگل 22 جنوری 2019 16:10

ملتان ۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) نومولود،لاوارث ،گمشدہ بچوں کوپناہ دینے والے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے گہوارہ سنٹر ملتان کوبچوں کوتحویل میں لینے سے روک دیاگیا۔کمشنر آفس ملتان سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو تحویل میں لینے کااختیارچائلدپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان کودے دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے گہوارہ سنٹرکی انچارج مس کومل اعجاز نے بتایاکہ اس وقت ادارے میں 6 ماہ سے کم عمر کے 3بچے ادارے میں مقیم ہیں جن کی دیکھ بھال ابھی گہوارہ سنٹرہی کررہاہے۔

انہوںنے کہاکہ ان 3بچوں کوبے اولاد والدین کے حوالے کرنے سے بھی روک دیاگیاہے۔ ہمیں محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے بھی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے روک دیاگیاہے۔ واضح رہے کہ گہوارہ سنٹر کوبچوں کی تحویل میں لینے کا نوٹس 28 نومبرکو موصول ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :