سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو عبرت کانشان بنایاجائے گا. شہریار آفریدی
مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہے کچھ کر نہیں پارہا ، ففتھ جنریشن وارجاری ہے اور ہم کنفیوژ ہیں، وزیرمملکت برائے داخلہ
میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 16:15
(جاری ہے)
شہریارآفریدی نے کہا کہ اٹھیں اورجاگیں دنیاکوبتادیں ہم ایک مضبوط قوم ہیں، آج مسلمان گھروں میں چھپ کربیٹھاہواہے، ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم کسی سے نفرت نہیں کریں گے، جاگ جاﺅ مسلمانوجاگ جاﺅ، ففتھ جنریشن وارجاری ہے ہم کنفیوژ ہوچکے ہیں، دشمن عناصر ہمیں جنگ میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں. وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا جس ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہ جائیں وہ کیسے ترقی کرے گا، آج ہم تنگ نظرہوتے جارہے ہیں ، باشعورہوں گے تو کوئی یہ نہیں پوچھے گا بچوں پر فائرنگ کیوں کی گئی، ملک اپنے ابتدائی 2 دہائیوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا تھا، پاکستان کے لوگ دنیا کے ہر شعبے میں مقابلہ کرسکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال سے متعلق بحث ہوئی، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدملزمان کونشان عبرت بنایاجائیگا، پوری قوم دیکھے گی ذمہ داروں کوکیسے عبرت کانشان بنایاجائے گا، آئین ہر شخص کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں دیتا، انکوائری ہونے دیں. شہریارآفریدی نے کہا وزیراعظم عمران خان قطرے کے دورے میں مصروف ہیں، کیسے نہتے انسانوں کو قتل کیاگیا، مجرموں کو سزا ضرور ملےگی، جج یا وکیل نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کا تھوڑا انتظار کرلیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ جیسے ہی آئے گی ذمہ داروں کو سزادی جائے گی، قوم اطمینان اور بھروسہ رکھے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں گے.
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.