اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کیخلاف درخواست خارج کر دی

منگل 22 جنوری 2019 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کیخلاف درخواست خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔ یاد رہے کہ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔