وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ساہیوا ل پر اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کر دیئے

معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،پنجاب حکومت بچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی ‘عثمان بزدار

منگل 22 جنوری 2019 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوا ل پر اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر امن و امان کے اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کر دیئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے،معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کے بچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ریاست اس خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔جنہوں نے یہ ظلم کیا ہے وہ قانون کے مطابق سزا سے بچ نہیں پائیں گے،ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔