آئندہ آپبارہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوگی ،سپریم کورٹ نے 15 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

منگل 22 جنوری 2019 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سپریم کورٹ میں حساس ادارے کی جانب سے اسلام آباد آبپارہ روڈ کھولنے کے معاملہ پر 15 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیاگیا ۔ حکم نامے میں کہاگیا کہ سڑک کا آدھا حصہ پہلے سے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکمنامہ میں کہاگیا کہ حساس ادارے نے دوسری سائیڈ 28 فروری تک کھول دینے کی یقین دہانی کرائی۔حکمنامہ میں کہاگیا کہ آئندہ آپبارہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوگی۔حکمنامہ کے مطابق عدالت نے معاملہ نمٹا دیا ۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 15 جنوری کو سماعت کی تھی۔