جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں گی‘نیب کا اعلامیہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 16:24

جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے. نیب کے اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا. اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں نیب کی جانب سے جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا‘اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کی براہ راست نگرانی کریں گے، جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی عرفان نعیم منگی کریں گے.

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے قانون کے مطابق اپنا کام شروع کر دیا ہے، یہ ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کرے گی. نیب نے اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ نیب مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے، میڈیا جعلی اکاﺅنٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے.

نیب کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کریں گے جبکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سی آئی ٹی کی براہ راست نگرانی کریں گے، نیب کی تحقیقاتی ٹیم قانون کے مطابق جلد باقاعدہ اپنا کام شروع کردے گی. نیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت سے منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے تاہم میڈیا جعلی اکاﺅنٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے. نیب مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے، میڈیا جعلی اکاﺅنٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے.