نیشنل آرکائیوز کا ادارہ بیش بہا خزانے کا امین ہے ، محققین، طلباء اور عوام کو اس تک آسان رسائی فراہم کی جائے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نیشنل آرکائیوز کے دورہ کے موقع پر گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نیشنل آرکائیوز کا ادارہ بیش بہا خزانے کا امین ہے جس تک محققین، طلباء اور عوام کو آسان رسائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو نیشنل آرکائیوز کے دورہ کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے کہاکہ اس ڈیٹا کو یونیورسٹیوں، تحقیقاتی اور حکومتی اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجٹلائیزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ تاریخی دستاویزات کو محفوظ کرنے کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ادارے کی مؤثر تشہیر کی جائے تاکہ عوام اپنی ذاتی تاریخی دستاویزات اس کے حوالہ کریں اور انہیں محفوظ کیا جا سکے اور وہ تحقیق میں مفید ثابت ہوں۔ صدر مملکت نے نیشنل آرکائیوز کو تمام درپیش مسائل کے حل میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے نیشنل آرکائیوز کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور تاریخی دستاویزات کا معائنہ کیا۔