فائر سیفٹی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 22 جنوری 2019 16:30

سرگودھا۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) حکومت نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں فائر سیفٹی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کو گائیڈ لائن کاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ترجیحی بنیادوںپر کمرشل و شہری گنجان علاقوں میں 38 فٹ سے اونچی عمارتوں ،قائم پیٹرول پمپس،سی،این،جی،سٹیشنز،بڑی جھوٹی فیکٹریوں،گورنمنٹ دفاتر،مینااور سپر مارکیٹوں،کمرشل پلازوں،شاپنگ سنٹرزاور مالز کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی دکانوں کی جلد تفصیلات بھجوانے کا کہا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر فائر سیفٹی کے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :