سول ایڈمنسٹریشن ،تعلیمی اداروں کے سربراہان سے مل کر منشیات کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے ہیں، ڈی جی اے این ایف
منگل 22 جنوری 2019 16:30
(جاری ہے)
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ وپولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ آج کے اجلاس کا مقصد منشیات کا خاتمہ ہے،منشیات کے مقدمات میں زیرحراست ملزمان سے دوران تفتیش اہم رفت جاری ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ اے این ایف عدالتوں میں منشیات کیسزکے فیصلوں میں وقت لگتا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر پولیس کے ساتھ ملکر ملک کے تمام شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور ضلعی انتظامیہ و تعلیمی اداروں کے علاوہ کمیونٹی لوگوں کو شامل کر کے منشیات کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہاہے کہ جب تک کمیونٹی کے لوگ اے این ایف کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایک مشترکہ لائحہ عمل بنا کر گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ منشیات کو ختم کرسکیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ منشیات فروشوں کی ایک چین ہوتی ہے جو ایک نیٹ ورک کی طرح کام کرتے ہیں جن میں سفری سہولت کار ،سپلائرز اور مارکیٹ میں لا کر نشئی تک پہنچانے والے ملزمان شامل ہوتے ہیں اور اس پورے گینگ کو پکڑنے سے ہی منشیات کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ میں بہت سے منشیات سمگلرز کے گینگ گرفتار کئے ہیں اور اے این ایف کو بہت کامیابی حاصل ہوئی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں ان سے دوران تفتیش مزید گینگ کی نشاندہی ہوسکے گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ اے این ایف عدالتوں میں سزا کی شرح پچانوے فیصد ہے اور یہ مقدمات جب ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں جاتے ہیں تو وہاں اے این ایف کی جانب سے ثبوت پیش کرتے ہیں اور عدالت کا فیصلہ تب ہی آتا ہے جب تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالت میں رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ جب کسی منشیات سمگلر کو گرفتار کریں تو اسے سزا بھی دلوائیں اور منشیات فروشوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.