سرینگر، بھارتی پولیس نے ماس موومنٹ کے رہنمائوںکو گرفتار کرلیا

منگل 22 جنوری 2019 16:30

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی پولیس نے جموںوکشمیر ماس موومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی اور آرگنائزر عبدالرشید کو سرینگر میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماس موومنٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پولیس نے مولوی بشیر احمد عرفانی اورعبدالرشید کو پیر کی شب حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ماس موومنٹ کی سرپرست فریدہ بہن جی نے پارٹی رہنمائوںکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :