نوازشریف کی مکمل صحتیابی کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیاجائے‘پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

منگل 22 جنوری 2019 16:40

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد و سابق وزیر اعظم نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

توجہ دلائو نوٹس مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق نے جمع کروایاجس میں کہا گیا ہے کہ بتایاجائے کہ کیا جیل انتظامیہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے اہل خانہ کو صحیح معلومات اور میڈیکل رپورٹس دینے سے گریزاں ہے، نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس ثابت کرتی ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، نوازشریف کی مکمل صحت یابی کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیاجائے۔