چیچہ وطنی،کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 22 جنوری 2019 16:40

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لئے ہر جمعتہ المبارک کے دن بوقت 3بجے کمشنر آفس ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈپٹی کمشنرساہیوال عوام کی شکایات سنیں گے اور موقع پر ہی شکایات کے ازالہ کے لئے احکامات صادر فرمائیں گے ۔