بیلہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کاضیاع قابل افسوس ہے ، رکن قومی اسمبلی مولانا محمود شاہ

منگل 22 جنوری 2019 17:33

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) رکن قومی اسمبلی مولاناسیدمحمودشاہ نے سانحہ بیلہ پرانتہائی دکھ اوررنج کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دلخراش واقعہ میں قیمتی جانوں کاضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ وغم میں برابرکے شریک ہیں ، ،صوبائی حکومت حادثہ کے محرکات جاننے کے لئے تحقیقات کرکے اس طرح کے المناک سانحات پرقابوپانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پرآئے روزٹریفک حادثات میںقیمتی جانوں کاضائع ہونامعمول بن چکاہے،جس کابنیادی سبب مذکورہ شاہراہ کاسنگل سڑک ہوناہے ،جبکہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے مسافرگاڑیوں میں غیرملکی تیل اوردیگرممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ بھی سانحہ بیلہ جیسی واقعات کے ناقابل تردیداسباب ہیںجس کی حوصلہ شکنی اب ناگزیرہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے صوبے کے سب سے مصروف ترین قومی شاہراہ پرزخمیوں کوبروقت طبی امداددینے یاانہیں کسی ہسپتال تک پہنچانے کی کوئی تسلی بخش سہولت میسرنہیںجوایک المیہ سے کم نہیں ،حکومت جاں بحق اورزخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن تعاون اورقومی شاہراہ پررونماء ہونے والے حادثات کے روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ،رکن قومی اسمبلی نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ،پسماندگان کوصبرجمیل اورزخمیوں کو صحت کاملہ عطافرمائے