پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی رولنمبر سلپیں جاری کردیں

منگل 22 جنوری 2019 17:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی رولنمبر سلپیں جاری کردی ہیں۔ اس ضمن میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ترجمان نے بتایاکہ رولنمبر سلپیں انتہائی احتیاط سے تیار و مرتب کرکے ارسال کی گئی ہیں تاہم اگر ان میں کسی قسم کی کوئی غلطی یا ابہام ہو تو فوری طور پر متعلقہ امتحانی کلسٹر سنٹر سے اس کی تصحیح کروائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ امتحانی شیڈول کے مطابق کلاس پنجم کے سالانہ امتحانات4 فروری اور کلاس ہشتم کے سالانہ امتحانات 16فروری سے شروع ہوں گے۔ انہوںنے بتایاکہ امتحانی مراکز میں کیلکولیٹرز اور موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوںنے بتایاکہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے عملہ کی تعیناتی اور امتحانی سنٹرز کے قیام کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء و طالبات امتحانی مراکز میں سائنسی کیلنڈرز،امدادی مواد ، کتب وغیرہ بھی نہیں لے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :