جہلم، محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن کمیٹی کا اجلاس

منگل 22 جنوری 2019 17:35

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کا خیا ل ہماری ذمہ داری ہے، شیر خوار بچوں کے لئے ماں کا دودھ ایسی خوراک ہے جس کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا ہے کہ ضلعی سطع پر محکمہ تعلیم و صحت کی جانب سے جاری مہم کی ما نیٹرنگ چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سکولوں میں نیوٹریشن کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے یونین کونسل لیول پر ڈپٹی کمشنر ،اے ڈی سی آر ، اے ڈی سی جی اور اے سیز دورے کریں گے ۔ محکمہ صحت بچوں کی غذائیت کو بہتر کرنے کے لئے سکریننگ کریں گے ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا کہ ماں کے دودھ کی افادیت بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :