ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو مناسب خوشبو، مٹھاس اوررنگ بن جانے پر ترشاوہ پھلوں کی کٹائی کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں و کاشتکاروں کو ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو مناسب خوشبو، مٹھاس اوررنگ بن جانے پر ترشاوہ پھلوں کیکٹائی کی ہدایت کی گئی ہے اور ترشاوہ پھلوں کی برداشت اور سنبھال کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ترشاوہ پھلوں کو اس وقت توڑا جائے جب ان میں مناسب خوشبو ، مٹھاس اور رنگ بن جائے جبکہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب مٹھاس کی مقدار زیادہ اور کھٹاس کم ہو اس وقت پھل کو درخت سے الگ کیا جائے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ پھل کی توڑائی مناسب طریقے سے کی جائے ورنہ پھل جلد گل جائیگا اور مارکیٹ میں کم قیمت پائے گا نیز پھل ہمیشہ قینچی کی مدد سے توڑا جائے اور پھل کی ڈنڈی پھل کے کندھوں کے برابر رکھ کر کاٹی جائے ورنہ دوسرے پھل زخمی ہوں گے اسی طرح اونچائی سے پھل سیڑھی کی مدد سے اتارا جانا چاہئے اوردرخت کے اوپر چڑھ کر پھل نہ توڑا جائے اور ٹوکریوں یا کریٹوں میں ڈال کر ایک جگہ اکٹھا کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر پھل کا چھلکا زخمی نہ ہو اور چوٹ نہ لگے تو پھل دیر تک اچھی حالت میں سٹور کیا جاسکتاہے اور خیال رکھیں کہ درخت کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے ۔انہوںنے کہاکہ مٹی سے اٹے ہوئے پھل اچھے معلوم نہیں ہوتے اور گل سٹر جاتے ہیں اس لیے ان کو نرم کپڑے سے صاف کرلیا جائے یا پوٹاشیم پرمیگینٹ کے محلول سے دھو لیا جائے۔انہوںنے کہا کہ پھل کی صفائی کے بعد درجہ بندی کی جائے جس سے بڑے سائز کا پھل علیحدہ، درمیانہ سائز کا علیحدہ اور چھوٹے سائز کا پھل علیحدہ کرلیا جائے لیکن آج کل مشینی طریقہ سے پھل کی درجہ بندی اور صفائی کی جاتی ہے اس کے فوراً بعد پروپکسنگ بھی کرلینی چاہیے اس کے بعد پھل کی پیکنگ کا مرحلہ آتا ہے جو بہت اہم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پھل چھوٹے چھوٹے کریٹ جن کا سائز12x12x18 انچ ہوان میں کاغذ لگا کر پھل کو گڈی کاغذ میں لپیٹ کر تہوں میں رکھا جائے اور ہر تہہ کے درمیان بھی کاغذ لگایا جائے اس طرح پھل پیک کر کے کاشتکار اچھی قیمت حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :