میدانی علاقوں میں کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی کاشت فوری طور پر شروع کر کے 20 مارچ سے قبل اور میدانی علاقوں میں یہ کاشت فروری کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے تاہم راولپنڈی ڈویژن کے علاقوں میں بہاریہ مکئی کی 20 مارچ تک کاشت کرکے بھی مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے کاشتکاروں کیلئے دو فری ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہیں جہاں صبح 8 سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیئے کہ وہ غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے گریز کریں کیونکہ اس سے انہیں معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ مکئی کیلئے ساہیوال 2002 ، اگیتی 2002، ایف ایچ 810 ہائبرڈ کی منظوری دی گئی ہیاور اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن 0800-15000 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :