بختاور بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی

منگل 22 جنوری 2019 17:00

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کا دن جوش و خروش سے منایا جائے گا پیپلز پارٹی تحصیل ٹھٹھہ صادق آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی جائے گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔بختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیاپر بے حد مقبول ہیں ۔