معروف مزاحیہ شاعر دلاور فگارکی 21ویں برسی 25جنوری کو منائی جائے گی

منگل 22 جنوری 2019 17:00

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) معروف مزاحیہ شاعر دلاور فگارکی 21ویں برسی 25جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین دلاور فگار کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

دلاور فگار اپنی بے ساختہ شاعری کے ذریعے محفل کو زعفران زار بنا دیا کرتے تھے اسی وجہ سے انہیں شہنشاہ ظرافت اور اکبر الٰہ آباد ی ثانی بھی کہا جاتا تھا ۔

دلاور فگار جولائی1929ء کو بھارت میں پیدا ہوئے انہوں نے اردو زبان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تقسیم کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے۔دلاور فگار نے ادبی سرگرمیوں کا آغاز بطور شاعر کیاان کی معروف تخلیقات میں حادثے،ستم ظریفیاں،شامت اعمال ،انگلیاں فگار اپنی ،فی سبیل اللہ،خوب تر کہاں،آداب عرض اور دیگر قابل ذکر ہیں۔دلاور فگار 25جنوری1998ء کو انتقال کر گئے تھے جنہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :