دوران حراست لاپتہ کشمیری نوجوان کے اہلخانہ 27برس سے اسکی واپسی کے منتظر

منگل 22 جنوری 2019 17:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیردوران حراست لاپتہ کشمیری سراج الدین فاروقی کے اہلخانہ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے سراج کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آزاد پسند کارکن مشتاق احمد زرگر کے برادر نسبتی سراج الدین فاروقی کو 27برس قبل سرینگر میں بھارتی فوجیوںنے حراست کے دوران لاپتہ کردیاتھا۔

(جاری ہے)

بھارتی باڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروںنے سراج الدین کو 22جنوری1992کو سرینگر کے علاقے نوہٹہ میںمشتاق احمد کے گھر پر چھاپہ کے دوران گرفتار کیاتھا تب سے اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروںنے سراج کو فیاض احمد کے ہمراہ گرفتار کیاتھا ۔بعد ازاں فیاض کو رہا کر دیا گیا تاہم سراج کے بارے میں آج تک کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ سراج زندہ بھی ہے کہ نہیں اور ہم گزشتہ 27برس سے اسکی واپسی کے منتظر ہیں۔ا نہوںنے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ سراج کی تلاش میں انکی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :