مفتی عبدالخالق آزاد ،رائے پوری 23 جنوری کو تبلیغی دورہ پر چشتیاں پہنچیں گے

منگل 22 جنوری 2019 17:00

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء)ملک کی عظیم روحانی شخصیت وخانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے مسند نشیں الشاہ مفتی عبدالخالق آزاد ،رائے پوری 23 جنوری کو تین روزہ تبلیغی دورہ پر چشتیاں پہنچیں گے جہاں وہ قدیم دینی درسگاہ جامعہ اشاعت العلوم ملحقہ جامع مسجد چشتیاں میں مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں علماء کرام،سکولوں و کالجز کے اساتذہ کرام ،ڈاکٹرز، وکلاء، تاجران ،آڑھتیوں،کسانوں،وصحافیوں کے وفود سے ملاقات کے دوران: دین کا نظریہ حیات: سے آگاہی کے علاوہ سیاسی ،سماجی،معاشی،معاشرتی،امور کی انجام دہی کے دوران خدمت خلق کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کیلئے قرآن و سنت کے احکامات بیان کریں گے۔

(جاری ہے)

مزید برآں جامعہ اشاعت العلوم کے کانفرنس ہال میں بعد نماز فجردرس قرآن ،عمومی نشتیں بعد نماز عصر،مجلس ذکر بعد نماز مغرب منعقد ہونگیں ۔25جنوری بروز جمعہ مکی جامع مسجد حسین کالونی چشتیاں میں جمعتہ المبارک کا خطبہ دیں گے۔