ڈیرہ اسماعیل خان ،ساہیوال واقعے کے خلاف انصاف وویمن ونگ کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 22 جنوری 2019 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ساہیوال واقعے کے خلاف انصاف وویمن ونگ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ‘واقعے کی مذمت اورملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقہ ساہیوال میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف انصاف وویمن ونگ کے زیر اہتمام ایک مظاہرہ کیاگیاجس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اورکتبے اٹھارکھے تھے ۔ شرکاء نے ساہیوال واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ جاں بحق ہونے والی خواتین اوربچی سمیت بیگناہ افراد کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت فوری کاروائی کامطالبہ کیا۔