Live Updates

پہلے پانچ ماہ میں ادائیگیوں کے توازن اور سابقہ حکومت کی تباہ کن اقتصادی پالیسی سے پیدا ہونے والی مالیاتی ایمرجنسی سے نمٹاگیا

پی ٹی آئی حکومت (آج) اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جا رہی ہے، 2019 اصل اہداف کے حصول کا سال ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

منگل 22 جنوری 2019 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حکومت (آج) بدھ کواپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جا رہی ہے، 2019 اصل اہداف کے حصول کا سال ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پہلے پانچ ماہ میں ادائیگیوں کے توازن اور سابقہ حکومت کی تباہ کن اقتصادی پالیسی سے پیدا ہونے والی مالیاتی ایمرجنسی سے نمٹاگیا، اب اپنا اقتصادی وژن دے رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات