عارف والا، بغیرلائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی، ڈی ایس پی ٹریفک

منگل 22 جنوری 2019 17:20

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد الیاس گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ہیلمٹ کو موٹرسائیکل سوار یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بروقت بچایا جاسکے، حادثات کی روک تھام کیلئے کم عمر لڑکوں کو گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

کوئی بھی انسانی جان سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے، والدین اپنے کم عمر بچوں کی قیمتی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :