کم عمر ڈرائیوروںاوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثرکارروائی کی جائے،ایس پی

منگل 22 جنوری 2019 17:20

سرگودھا۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) شاہرات پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے، کمسن بچے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے جس کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی کا باعث ہیں لہذا ان کے خلاف بھی زیادہ سے زیادہ کارروائی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہی حادثات سے بچائو کا واحد ذریعہ ہے اس لئے ہم سب پر لازم ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :