بار ایسوسی ایشن عارفوالا کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

منگل 22 جنوری 2019 17:20

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سانحہ پاکپتن واقعہ کے خلا ف بار ایسوسی ایشن عارفوالا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی، کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بار رو م میں وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار سردار گوہر علی ڈوگر اورسیکرٹری بار سید فخرحسین شاہ نے کہا کہ تحصیل کچہری پاکپتن میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات اور افسوسناک واقعہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے بے گناہ کلرک محمدیوسف کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار اور سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :