عارف والا، سانحہ ساہیوال کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ کی احتجاجی ریلی

منگل 22 جنوری 2019 17:20

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال واقعہ کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ نے قبولہ روڑ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سٹوڈنٹس نے ہاتھوں میں بینرز اٹھار کھے جن پر مذمتی تحریریں درج تھیں ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر تحصیل کچہری کے سامنے پہنچی جہاں پر سٹوڈنٹس نے نعرے بازی کی اور بے گناہ فیملی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لاکر سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :